Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میزبان عمرہ ویزہ‘ کا منصوبہ منسوخ

میزبان عمرہ ویزے کے منصوبے کا اعلان تین برس قبل کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینیئر ھشام بن سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے میزبان عمرہ ویزہ  کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج نے تین سال قبل اعلان کیا تھا کہ میزبان عمرہ ویزے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی تین سے  پانچ افراد کو اپنی میزبانی میں عمرہ کرانا چاہے گا تو اسے ان کے لیے عمرہ ویزہ جاری کرانے کی سہولت دی جائے گی۔ وزارت اب اپنے اس پروگرام سے دستبردار ہو گئی ہے۔ 
وزارت حج و عمرہ نے مذکورہ پروگرام کو ’عمرہ المضیف‘ یعنی ’میزبان عمرہ ویزہ‘ کا نام دیا تھا۔ سعودی شہری عمرہ ویزہ جاری کرانے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور مقیم غیرملکی اقامے کی بنیاد پر عمرہ ویزے جاری کرانے کا مجاز تھا۔ 
مقیم غیرملکی کے لیے شرط یہ رکھی گئی تھی کہ وہ اول درجے کے اعزہ ہی کو اپنی میزبانی میں عمرہ کرا سکتا ہے جبکہ سعودی شہری پر یہ پابندی نہیں تھی، وہ کسی کو بھی اپنی میزبانی میں عمرہ کرانے کا مجاز بنایا گیا تھا۔ سال میں تین بار عمرہ ویزہ  کے اجرا کی سہولت طے کی گئی تھی۔ 
مجوزہ میزبان عمرہ ویزے کے ذریعے آنے والوں کی ذمہ داری اس شخص پرعائد ہونا تھی جو انہیں مملکت بلا رہا ہے۔

شیئر: