آج محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی
جمعرات 28 جولائی 2022 11:08
’بیشتر اسلامی ممالک میں محرم الحرام کا ہلال دیکھنا ممکن نہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں آج جمعرات کو محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ بیشتر ممالک میں آج چاند سورج سے پہلے ڈوب جائے گا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے سربراہ انجینئرمحمد شوکت نے کہا ہے کہ ’بیشتر اسلامی ممالک میں محرم الحرام کا ہلال دیکھنا ممکن نہیں‘۔
دوسری طرف جدہ میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج جمعرات کو چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب سے کل جمعہ کو بھی چاند دیکھا ممکن نہیں ہوگا۔ اس اعتبار سے تعداد مکمل کرنی ہوگی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہفتہ 30 جولائی کو یکم محرم سمجھا جائے گا‘۔