Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسپیکشن، 51 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ

اتھارٹی نے جون میں مملکت بھر میں 317،000 سے زیادہ انسپکشن کیے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس سال جون میں مملکت بھر میں بری، بحری اور ریل ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو کور کرتے ہوئے 317،000 سے زیادہ انسپکشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انسپیکشن کے دوران 51 ہزار 143خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ 27 ہزار756 خلاف ورزیاں فیلڈ انسپکشن جبکہ 23 ہزار387 خودکار نگرانی کے ذریعے سامنے آئیں، جبکہ ان تمام کوششوں میں متعلقہ حکام کا تعاون شامل تھا۔‘
لینڈ ٹرانسپورٹ میں پابندی کی شرح 94 فیصد اور میری ٹائم ٹرانسپورٹ میں پابندی کی شرح ریکارڈ 99 فیصد رہی ہے، یہ اعداد وشمار قواعد وضوابط کی سختی سے پابندی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں سب سے زیادہ 21 ہزار، ریاض میں 13 ہزار، الشرقیہ ریجن میں 4 ہزار 508 اور مدینہ منورہ میں 3 ہزار557 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
قصیم میں ایک ہزار 914، تبوک میں ایک ہزار 316 اور عسیر میں ایک ہزار 73 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں بھی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا گیا۔
اتھارٹی کے اقدامات کا مقصد قواعد و ضوابط  کی پابندی کرانا، سفر میں آسانی اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: