Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مسروقہ گاڑیوں کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے 3 افراد گرفتار

تینوں افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے جدہ کمشنری میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں مسروقہ کاریں استعمال کرنے والے  تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ پولیس نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی اور دو سعودی شہری گاڑیاں چوری کرکے انہیں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں استعمال کررہے تھے۔ تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 
پولیس نے بتایا کہ وارداتیں کرنے والوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: