جوش و خروش اور مقابلے کا ماحول، ریاض سیزن میں ’متاھبہ الحصن‘ کا آغاز
مقابلوں میں جسمانی قوت، رفتار، توازن اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو آزمایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر الحصن سٹوڈیوز میں ’متاھبہ الحصن‘ (قلعے کی بھول بھلیاں) کے عنوان سے نئی تفریحی سرگرمی جاری ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں شرکا جوش وخروش اور مسابقت کے ماحول میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ ان میں رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پوائنٹس جمع کرکے آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جاتا ہے۔
اس نئے تجربے کا آغاز پوائنٹس جمع کرنے ہوتا ہے۔ شرکا کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ فیصلہ کن مرحلہ ’قلعے‘ کا چیلنج آتا ہے۔
اس ایونٹ میں مجموعی طورپر 12 چیلنجز ہیں جو شرکا کی جسمانی قوت، رفتار، توازن اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو آزماتے ہیں۔

ان میں پھسلن والی سیڑھیاں اور دیواروں پر چڑھنا، پانی کے اوپر رکاوٹوں کو عبور کرنا اور مقررہ وقت سے پہلے کیچڑ والے پانی سے گزرنا شامل ہے۔
آخری راؤنڈز صرف ایک شریک کو قلعے چیلنج میں آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ کامیابی پر فائنلسٹ کی تاجپوشی کی جاتی ہے۔

خیال رہے ریاض سیزن کے ساتواں ایڈیشن میں انٹرایکٹو تجربات اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ، کنسرٹس، تھیٹر پرفارمنس کے علاوہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ایونٹس شامل ہیں۔
