Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ عبداللہ کیمپس مانسہرہ کے لیے سعودی امداد 

کنگ عبداللہ یونیورسٹی کیمپس سے 6 ہزار طلبہ کو فائدہ ہو رہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس اور مانسہرہ میں کنگ عبداللہ تعلیمی ہسپتال کیمپس کو طبی آلات، سازوسامان اور فرنیچر کی درآمد اور تنصیب کے لیے 21.5 ملین ڈالر دے گا۔
اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور متعدد پاکستانی عہدیداروں کی موجودگی میں طبی آلات، سازوسامان اور فرنیچر کی درآمد اور تنصیب کے لیے معاہدون پر دستخط کیے گئے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان کے متعلقہ حکام نے عطیے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے کہا کہ اس قسم کے  ترقیاتی منصوبوں سے پاکستانی عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا اور ملکی معیشت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ 
سعودی سفیر نے کہا کہ کنگ عبداللہ کیمپس اور کنگ عبداللہ تعلیمی ہسپتال کیمپس کی بدولت پاکستان میں صحت، تعلیم اور اقتصادی ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ 2005 کے دوران پاکستان میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے جموں و کشمیر یونیورسٹی میں کنگ عبداللہ کیمپس اور مانسہرہ میں شاہ عبداللہ تعلیمی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی کیمپس سے 6 ہزار طلبہ کو فائدہ ہو رہا ہے۔ یہ نو سائنسی اداروں اور چھ تیکنیکی سیکشنز پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک لائبریری، بڑا ہال، مسجد اور 1200 طلبہ کا ہاسٹل بھی ہے۔ 
شاہ عبداللہ تعلیمی ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے اس میں زنانہ امراض اور دل کے امراض جیسے اہم طبی شعبے کھلے ہیں۔ ہڈیوں کے آپریشن، ناک، کان اور گلے کا سیکشن بھی ہے۔ یہ ہسپتال یومیہ دو ہزار مریضوں کو صحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ 

شیئر: