Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس سے مسجد قبا کے ائمہ و موذنین کی ملاقات

مدینہ منورہ..... حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے ائمہ و موذنین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مسجد قبا کے ائمہ و موذنین کی خدمات کا اعتراف کیا۔ شیخ سدیس نے مسجد قبا کے دورے کے دوران ہفتے کو ظہر کی نماز کی امامت کی۔ نماز کے بعد انہوں نے نمازیوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے مسجد قبا کی فضیلت و اہمیت کے علاوہ تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ مسجد قبا کے ائمہ شیخ ڈاکٹر عماد بن زہیر اور شیخ احمد الحذیفی کے علاوہ مسجد قبا کے موذنین شیخ احمد بخاری ، شیخ عبداللہ جبلاوی، شیخ عبداللہ الشریف اور شیخ سامی الکعبی کی مسجد قبا کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔

شیئر: