Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کیسز میں اضافہ، 223 نئے مریض

مملکت میں اس وقت نازک کیسز کی تعداد 124 ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ 19 کے 10603 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
سبق، عاجل اور اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اتوار 31 جولائی 2022 کو کورونا کے 223 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 9 ہزار 672 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 445 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک شفاپانے والوں کی تعداد 795289 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت نازک کیسز کی تعداد 124 ہے۔ اسی طرح ایک شخص کی کورونا سے وفات کے بعد اب تک کل اموات کی تعداد 9251 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اتوار کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں (66) ریکارڈ پر آئے۔ اس کے بعد جدہ 44، دمام 22، مکہ مکرمہ  9 اور مدینہ منورہ میں  10 نئے  افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں ریاض 212 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس طرح جدہ  میں 87، دمام 39، مکہ مکرمہ 30، مدینہ منورہ  24 اور ابھا میں 11 افراد کووڈ 19 سے شفایاب ہوئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: