Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال عمرہ موسم میں 41لاکھ معتمرین ارض مقدس پہنچے، پاکستانی سرفہرست

  مدینہ منورہ..... وزارت حج و عمرہ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال عمرہ موسم کے دوران سب سے زیادہ معتمرین پاکستان سے آئے۔بیرون ملک سعودی سفارتخانوں نے اب تک 48لاکھ سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کئے ہیں۔ اب تک ارض مقدس پہنچنے والے معتمرین کی تعداد 41لاکھ 21ہزار ہے۔ پاکستان سے آنے والے معتمرین کی تعداد 10لاکھ 15ہزار313 ہے۔ یہ معتمرین کی مجموعی تعداد کا 24.6فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے معتمرین ہیں جن کی تعداد 658790 ہے۔ یہ مجموعی تعداد کا 15.9فیصد ہیں۔ فہرست میں تیسرا نمبر ہندوستان کا ہے۔ جن کے معتمرین کی تعداد 385524ہے۔ یہ مجموعی تعداد کا 9.36 فیصدہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے معتمرین 7.3فیصد، اردن کے 6.48فیصد،الجزائر اور مصر کے 5.7فیصد ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 36لاکھ 76ہزار 193معتمرین فضائی راستوں سے ارض مقدس پہنچے۔4لاکھ25ہزار 46معتمرین بری راستوں کے ذریعہ مملکت پہنچے جبکہ بحری راستوں سے آنے والے معتمرین کی تعداد 19734رہی۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 10لاکھ90ہزار 551معتمرین مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.03فیصد زیادہ ہے۔ امسال 30975 معتمرین ینبع ایئرپورٹ کے ذریعے مملکت آئے تھے۔ اسی طرح امسال پہلی مرتبہ ینبع بندرگاہ کے ذریعے 4737معتمرین ارض مقدس پہنچے ۔ مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر معتمرین کو لانے کیلئے 6498فلائٹیں چلائی گئیں۔

شیئر: