Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرشل وزٹ ویزہ اقامہ میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل مملکت سے جانا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزٹ ویزے غیرملکی کارکنان کے اہل خانہ کو عارضی بنیاد پرجاری کیے جاتے ہیں جبکہ تجارتی بنیاد پرماہرین یا کارکنوں کے لیے جاری کیے جانے والے عارضی ویزوں کو کمرشل وزٹ ویزہ کہا جاتا ہے۔ 
وزٹ ویزہ سنگل اورملٹی انٹری دوطرح کے ہوتے  ہیں ۔ وزٹ ویزے پرآنے سے قبل وزٹرکومیڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
میڈیکل انشورنس ایسی کمپنی کی ہونا ضروری ہے جو سعودی عرب کی ہیلتھ کونسل یا عالمی سطح پرمنظورشدہ ہواور امیگریشن کے ادارے سے بھی مربوط ہو۔ 
۔۔۔ ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا’ کمرشل وزٹ ویزے کی توسیع کس طرح ہوگی ، کیا کمرشل وزٹ ویزہ ورک اقامہ میں تبدیل ہوسکتا ہے؟‘ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل نہیں کرایا جاسکتا۔ ایسے افراد جو وزٹ ویزے پرمملکت میں آتے ہیں انہیں مقررہ مدت گزارنے کے بعد واپس جانا ہوتا ہے۔ 
تجارتی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن یا اس سے کم دن رہ جانے پرتوسیع کی کارراوئی کی جاسکتی ہے تاہم اس امر کا خیال رکھا جائے کہ ایکسپائری کی مدت 3 دن سے زیادہ تجاوز نہ ہو۔ 
کمرشل وزٹ ویزے پرآنے والا مملکت میں موجود ہو ۔ ویزے میں ڈیجیٹل توسیع ایک بار ہی کی جاتی ہے۔ انتہائی توسیع کی مدت 180 دن ہوتی ہے 

فیملی وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

توسیع کرانے کے وقت زائرکا پاسپورٹ ایکسپائرنہ ہو جبکہ ویزے کی توسیع کےلیے درکار فیس جمع کرائی گئی ہو۔ زائر جس کے ویزے کی مدت میں توسیع کرائی جارہی ہو اس پرواجب الاد ٹریفک چالان نہ ہوں۔ ٹریفک خلاف ورزیاں ہونے کی صورت میں ویزے کی مدت میں اس وقت تک توسیع نہیں ہوگی جب تک تمام چالان ادا نہ کیے جائیں۔ 
وزٹ ویزے کی مدت کا تعین وزٹرکے مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے کیاجائے گا ۔ کمرشل وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشریا مقیم پورٹل سے کی جائے گی جہاں اس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ 
۔۔۔۔ ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا’ فیملی کے وزٹ ویزے کی مدت 13 تاریخ کو ختم ہورہی ہے جبکہ  14 تاریخ کوواپسی کی فلائٹ بک کرائی ہے کیا ممکن ہے؟‘ 
سوال پرجوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پرآنے والے افراد قانون کے مطابق وقت مقررہ پرواپس لوٹ جائیں ۔ وقت پرواپس نہ جانےپرقانون شکنی درج کی جاتی ہے۔ 

ملٹی پل انٹری ویزے پرآنے والوں کو180 دن سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے مملکت میں وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں جن میں فیملی ویزے اورکمرشل وزٹ ویزے شامل ہیں۔ فیملی ویزے ان غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کو جاری کیے جاتے ہیں جواپنی فیملی ممبران کو عارضی طورپرمملکت میں بلانا چاہتے ہیں۔ 
وزٹ ویزے سنگل انٹری اورملٹی پل انٹری کےہوتے ہیں۔ سنگل انٹری ویزے کی انتہائی مدت 6 ماہ ہوتی ہے جس میں3 ماہ بعد مزید تین ماہ کی توسیع کرائی جاتی ہے جبکہ ملٹی انٹری ویزہ 365 دن کے لیے جاری کرایا جاتا ہے تاہم اس ویزے پرآنے والوں کو 180 دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ہوتا ہے بعدازاں دوبارہ مملکت آنے کے بعد مزید 180 دن قیام کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: