Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نازک کیسز میں کمی

اس وقت  نازک کیسز کی تعداد 113 ہے۔ (فوٹو سعودی وزارت صحت)
سعودی عرب میں کورونا نئے اور نازک کیسز کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات 4 اگست کو کووڈ 19 کے 189 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح اب تک متاثرین کی تعداد  810583 ہوچکی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے نئے صحت یاب ہونے والے  295 رہے جس کے بعد اب تک شفا پانے والوں کی تعداد  796701 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 سے دو افراد کی موت کے بعد کل تعداد 9257 ہوگئی ہے۔ اس وقت  نازک کیسز کی تعداد 113 ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت مملکت بھر میں دی گئی کورونا ویکسین کی خوراکوں کی کل تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ 629  ہوچکی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: