Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا وائرس کے مزید 227 کیسزدرج

کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر وزارت صحت)
سعودی عرب میں کورونا سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10383 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل 2 اگست کو کورونا کے 227 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے اس طرح اب تک متاثرین کی تعداد  810187 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 صحت پانے والے 346 رہے جس کے بعد اب تک شفاپانے والوں  کی کل تعداد 796102 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے تین افراد کی موت واقع ہونے کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 9255 ہوگئی ہے۔  اس وقت کووڈ کے انتہائی نازک کیسز کی تعداد  127 ہے۔
منگل کو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرین ریاض میں  62 رہے۔ جدہ  میں 35، دمام میں  21، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الباحہ میں  8، 8، جبکہ چھ، چھ  طائف اور ابھا میں کورونا کے مریض سامنے آئے۔
اسی  طرح سب سے زیادہ شفا پانے والے بھی ریاض میں 81  رہے۔ جس کے  بعد جدہ 57، دمام 34، مکہ مکرمہ 14،  مدینہ منورہ  13، طائف 12 اور ابھا میں  10 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: