Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل فوٹوگرافی کے مقابلے میں ایوارڈ جیتنے والی تصاویر

دبئی میں حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم انٹرنیشنل فوٹوگرافی کے گیارہویں سیزن کے تحت ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سال کے ایوارڈز کا موضوع ’قدرت‘ تھا جس کا مقصد ماحولیات کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہے۔ تاہم ایوارڈ میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر کسی اور موضوع سے متعلق تصاویر بھی مقابلے میں بھیج سکتے تھے۔
دیکھیے انٹرنیشنل ایوارڈ جیتنے والے چند فوٹو گرافرز کی تصاویر

جاپانی فوٹوگرافر نے سمندری گھونگے کی لاروائی مرحلے کے دوران کی تصویر پر ایوارڈ جیتا ہے جس کا نام انہوں نے جمیرہ رکھا۔ فوٹوگرافر کا خیال ہے کہ اس کی شکل دبئی کے مشہور جزیرے ’پام جمیرہ‘ سے ملتی ہے۔

یہ تصویر سال 2020 میں ویتنام کے صوبے کوانگ نگائی میں کھینچی گئی تھی جب آبادی کو سمندری طوفان کی تباہی سے بچانے کے لیے مچھیروں نے انتہائی ترتیب سے اپنی کشتیاں لگا دیں۔

برطانوی فوٹوگرافر کو قاز سفید کی پانی کے نیچے تیرتے ہوئی تصویر کھینچنے پر ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کا انعام ملا ہے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر پال نکلن جنگلی حیات کی تصاویر کھینچتے ہیں اور موسمی تبدیلیوں کے ان پر ہونے والے اثرات کو اجاگر کرتے ہیں۔

 فوٹوگرافر تھامس وجیان کا کہنا ہے کہ اورنگوٹان گوریلا صرف ایک ہی صورت میں اوپر کو دیکھتا ہے جب وہ درخت پر چڑھ رہا ہو۔ یہ مخصوص شاٹ کھینچنے کے لیے فوٹوگرافر کو بھی درخت پر چڑھنا پڑا تھا۔

فوٹوگرافر شاد عبدالقادر اپنی تصاویر کے ذریعے دبئی کے فن تعمیر کو اجاگر کرتے ہیں۔

قطر سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر نے یوگینڈا میں افریقی گوریلا کی انتہائی قریب سے تصویر کھینچی۔

شیئر: