Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ برس سے سعودی خواتین ٹرین چلانے لگیں گی

31 سعودی خواتین ڈرائیورز کی ٹریننگ دسمبرتک مکمل ہوجائے گی(فوٹو، ٹرئٹر)
سعودی خواتین نے  تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ حاصل کرلی۔ سال رواں کے ماہ دسمبر کے آخر تک 31 سعودی خواتین ٹرین چلانے کی تربیت مکمل کرلیں گی۔
خواتین کوریل گاڑی چلانے کی ابتدائی ٹریننگ کا آغاز جنوری 2022  سے ہوا تھا۔ ابتدائی کورس میں انہیں ٹرین کے بارے میں معلومات اوراسکے سسٹم کی تربیت فراہم کی گئی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ نے سپینی جریدے  میں شائع رپورٹ کے حوالے  سے اطلاع دی ہے کہ سعودی خواتین نے ٹرین چلانے کی ٹریننگ کے کورس کا دوسرا عملی مرحلہ شروع کردیا ہےجو 5 ماہ تک جاری رہے گا۔ آبتدا میں سعودی ٹرین ڈرائیورخواتین پیشہ ور ڈرائیورز کی موجودگی میں ٹرین چلائیں گی۔ 
متعلقہ حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹریننگ لینے والی 31 سعودی خواتین کی عملی تربیت ماہ دسمبر2022 کے آخر تک تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد انکا ٹیسٹ لیا جائے گا اورانہیں ریل گاڑی چلانے کا لائسنس جاری کردیاجائے گا۔ 
 ابتدائی کورس میں سعودی خواتین کوٹرین سے متعلق ٹریفک و سلامتی قوانین، ڈرائیونگ کے خطرات، آتشزدگی کے انسداد، ٹرین اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق تکنیکی امور کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ 
آئندہ مرحلے میں ٹرین چلانے والے سعودی خواتین و حضرات کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ آئندہ برسوں کے دوران مقامی ٹرین ڈرائیوروں کی طلب خصوصا حج اور عمرہ موسم میں بڑھ جائے گی۔ 

شیئر: