Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سافٹ بینک سے مملکت کو 22.5ارب ریال کا منافع

ابہا۔۔۔۔سعودی عرب کو سافٹ بینک میں سرمایہ کاری سے 22.5ارب ریال کا منافع ہوا۔ یہ منافع 2018ء کی دوسری سہ ماہی کا ہے۔ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی بدولت مملکت کو مذکورہ منافع ہوا۔ سعودی عرب نئی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ منافع کی مذکورہ شرح نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑا دی۔ یہ پیغام بھی دیا کہ سعودی وژن 2030سرمایہ کاری کے سودوں کے انتخاب میں کامیاب ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودائزیشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

شیئر: