Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیما کے 5 ہزار سال پرانے قبرستان کی بازگشت دنیا بھر میں کیوں؟

یہ آثار تیما شہر کی تاریخی اور تمدنی تاریخ کا پتہ دیتے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی کمشنری تیما میں دریافت ہونے والے 5 ہزار سال  پرانے قدیم ترین قبرستان ’رجوم صعصع‘ کی  صدائے بازگشت پوری دنیا میں سنی جانے لگی۔ 
اخبار 24 کے مطابق تیما سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ عظیم الشان تاریخی اور ثقافتی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ ظاہر کرتے ہیں کہ سعودی عرب انسانی تاریخ کا اہم مرکز رہا ہے۔ 
ماہر آثار قدیمہ عبدالالہ الفارس نے جنوبی تیما میں واقع رجوم صعصع سے ملنے والے آثار کا ریکارڈ تیار کیا ہے۔ یہاں تہہ در تہہ قبرستان ملے ہیں جو تیما شہر کی تاریخی اور تمدنی تاریخ کا پتہ دیتے ہیں۔ یہاں گول، مستطیل شکل کی قبریں ملی ہیں۔ یہاں سیڑھی والی دائرہ نما قبریں بھی پائی گئی ہیں۔ 

یہ علاقہ عظیم الشان تاریخی اور ثقافتی مقامات  سے مالا مال ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

الفارس نے کہا کہ رجوم صعصع تبوک ریجن کے شہر تیما کے جنوب میں ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں تیما کی تاریخی فصیل ہے۔ یہاں تین ہزار قبل مسیح پرانے تہہ در تہہ قدیم قبرستان ہیں۔ 
الفارس نے بتایا کہ یہ تیما میں دریافت ہونے والے نہایت اہم اور دیوہیکل آثار قدیمہ  ہیں۔ یہ جزیرہ عرب میں دریافت ہونے والا قدیم ترین قبرستان ہے۔ اس کی لمبائی 9 اور چوڑائی 3 کلو میٹر ہے۔ 

رجوم صعصع سے ملنے والے آثار کا ریکارڈ تیار کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

الفارس نے کہا کہ یہ جگہ پتھر کی پہاڑی پر واقع ہے۔ یہاں سات کلو میٹر سے زیادہ کے دائرے میں ہزاروں ٹیلے موجود ہیں۔ یہاں  تہہ در تہہ قبروں کا ایک جنگل ہے۔ ان کی مختلف شکلیں ہیں۔ بعض مقامات پر کی جانے والی کھدائیوں سے یہاں کا طرز تعمیر اور فن تعمیر کی باریکیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 

کھدائی سے فن تعمیر کی باریکیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔  (فوٹو اخبار 24)

الفارس نے کہا کہ قبرستان ایسے پتھروں سے تعمیر کیے گئے ہیں جن کی دیواروں کی بیرونی شکل ہموار ہے۔ جہاں تک اندرونی شکل کا تعلق ہے تو ان کے پتھروں کی شکل ہموار نہیں ہے۔ 
اس قبرستان میں مٹی کے مختلف برتن، ہڈیاں، موتی اور مختلف اشیا ملی ہیں۔  
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: