Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ گرنے لگے

21 قیراط ایک گرام سونا 188.94 ریال میں فروخت ہوتا رہا(فوٹو سبق)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخ مزید کم ہوئے ہیں۔21 قیراط ایک گرام سونا 188.94 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 215.81 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 197.83 ریال اور18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 161.86 ریال رہی۔
اکیس قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی 1812.82 ریال میں دستیاب رہی جبکہ 22 قیراط کی گنی 1899.15 ریال میں فروخت ہوئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط میں اس کی قیمت 2071.80 رہی ہے۔ 

شیئر: