Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی مگر طلب نہیں بڑھی

دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے تاجروں نے کہا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں حالیہ کمی سے سونے کی طلب میں بہت زیادہ ا ضافہ نہیں ہوگا۔ محدود پیمانے پر طلب بڑھے گی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں دو دن کے دوران سونے کے نرخ 2.75 درہم سے 3.75 درہم فی گرام کم ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے آخر کے نرخوں کے مقایلے میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ 
سونے کے زیورات کے شوروم کے سیلز انچارج عبدالعزیز الخطیب نے بتایا کہ ’گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی طلب میں معمولی بہتری آئی ہے۔ سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں لیکن اس انداز سے طلب نہیں بڑھی۔ زیورات کی مانگ بھی زیادہ نہیں ہے۔ سونے کے سکوں اور بسکٹ کی خریداری میں بھی بہت زیادہ فرق نہیں آیا ہے‘۔ 
ایک اور شو روم کے مینجر جے دھاکن نے کہا کہ بیشتر شو روم کے مالکان کی توقعات یہی ہیں کہ سونے کے نرخوں میں کمی کا طلب پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بیشتر صارفین ان دنوں تعطیلات اور سفر کی تیاریوں میں ہیں۔ ممکن ہے کہ عید الاضحی کے دوران زیورات کی فروخت میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آئے‘۔ 

شیئر: