Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں سعودی کھلاڑیوں نے چار اعزاز اپنے نام کرلیے

سعودی ٹیم کے سربراہ عبداللہ الوحشی نے ٹیم  کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)
شطرنج کے منتخب سعودی ہیروز نے چنئی انڈیا 2022 میں ورلڈ اولمپیاڈ میں شرکت کرکے چار اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔ ورلڈ اولمپیاڈ کا انعقاد 28 جولائی سے 10 اگست تک چنئی میں ہوا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے احمد الثبیتی، عبداللہ المطیری، احمد الرحیلی، عبدالعزیز الزامل اور احمد الحارثی ورلڈ اولمپیاڈ چنئی میں شریک ہوئے۔ خواتین میں سے دالیا السمیری، بدور الشلاش، اسما الجابری، افنان القبیشی اور ندی المھنا نے حصہ لیا۔ 
آرگنائزیشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر عبدالرحمٰن مسرحی اور ٹیم کے  ٹرینر محمد حدوش بھی موجود تھے۔ 

شطرنج کی لیڈیز گرین ٹیم نے مملکت کے باہر پہلے بین الاقوامی مقابلے میں دو ایوارڈ جیتے۔ ورلڈ اولمپیاڈ کا گولڈ میڈل جیتنے کے قریب تھیں مگرایک پوائنٹ سے محروم  رہ گئیں۔
دالیا السمیری نے ڈبلیو ایف ایم اعزاز حاصل کیا۔ مسلسل پانچ کامیابیوں کے بعد انہیں یہ اعزاز ملا جبکہ اسما الجابری نے ڈبلیو سی ایم کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 
سعودی کھلاڑیوں میں احمد الرحیلی نے ایف ایم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ احمد الحارثی نے جن کی عمر 18 برس سے بھی کم تھی، سی ایم کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 
سعودی ٹیم کے سربراہ عبداللہ الوحشی نے ٹیم  کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ 180 ملکوں کی 190  ٹیموں کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرکے آپ لوگوں نے قابل قدر کامیابی حاصل کی۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: