Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے صخیرات سٹیڈیم میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

ٹورنامنٹ میں میچ ہر رات 4 مارچ تک کھیلے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کلب کی جانب سے صخیرات سٹیڈیم میں العلا رمضان فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں گورنریٹ سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل میں شامل کرنا اور رمضان کے مہینے میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کو سماجی رابطوں کے ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں مقامی فنکار شامل ہوں گے اور فینز کے لیے مشاغل بھی شامل ہیں۔
بھرپور مقابلوں والے ماحول کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ زندگی کے معیار کو سپورٹ کرتا ہے جس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے جبکہ کمیونٹی سپورٹس کے لیے العلا کو بطور مرکز پیش کرنا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں میچ ہر رات چار مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ 

 

شیئر: