ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آج مدینہ منورہ میں مسجد قبا گئے اور وہاں نماز ادا کی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کے ہمراہ مدینہ منورہ کے گورنر سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، مدینہ ریجن کے نائب گورنر سعود بن نھار بن سعود بن عبدالعزیز اور متعدد دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔