Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی روضہ شریفہ میں صرف دس منٹ رکنے کی اجازت

زائرین توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ’مسجد نبوی روضہ شریفہ( ریاض الجنہ) میں قیام کا دورانیہ صرف دس منٹ ہے‘۔
وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’روضہ شریفہ میں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں‘۔
یاد رہے کہ وزارت کے ترجمان ہشام سیعد نے بتایا تھا کہ ’گزشتہ عمرہ سیزن کے دوران عمرے اور روضہ شریفہ کے لیے 70 ملین اجازت نامے جاری کیے گئے تھے‘۔
سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور مختلف ویزوں پر آنے والے افراد اجازت نامے جاری کراسکتے یہں اور مناسب وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نےعمرہ سیزن شروع ہونے پر مدینہ منورہ آنے والے زائرین کو روضہ شریفہ میں نماز روضہ رسول پر حاضری میں سہولت  کے لیے مزید انتظامات کیے ہیں۔ 

شیئر: