Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کے بچوں کے لیے نرسریوں کا قیام

’معاہدے کے مطابق ادارہ مسجد نبوی کے زائرین کے بچوں کے لیے مناسب نرسریاں قائم کرے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے بچوں کے لیے نرسری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نرسری کے قیام کے لیے ایک مستقل ادارے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے تحت ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر نبیل اللحیدان اور نرسری چلانے والے ادارے کے سربراہ عبد الرحمن العقیل نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق ادارہ مسجد نبوی کے زائرین کے بچوں کے لیے مناسب نرسریاں قائم کرے گا۔
نرسری میں بچوں کی سلامتی اور تحفظ کا پورا انتظام ہوگا نیز ہر عمر کے بچوں کے لیے الگ کھیل اور دلچسپ مشغلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ نرسریاں مسجد نبوی کے قریب متعدد مقامات پر قائم کی جائیں گی جن میں کھیلوں اور مشغول کے اعتبار سے فیسیں مقرر کی جائیں گی۔
 

شیئر: