Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی شہری گرفتار

زیر حراست افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق۹
سعودی عرب میں عسیر ریجن کی طریب کمشنری میں روڈ سیکیورٹی فورس نے 5 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ترجمان نےبیان میں کہا کہ ’سعودی شہری یمن کے 5 دراندازوں کو اپنی گاڑی میں لے جارہا تھا۔ مقامی شہری اور دراندازوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ’ دراندازی میں سہولت دینا یا دراندازوں کو ٹرانسپورٹ یا رہائش یا روزگار سمیت کسی بھی قسم کی مدد دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے‘۔
علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں استعمال ہونے والے مکان کو بھی ضبط کرلیا جاتا ہے اور تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ 

شیئر: