Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : درانداز اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے والے گرفتار

سفر اور رہائش میں استعمال ہونے والی گاڑی و مکان کو ضبط کرلیا جاتا ہے۔ (فوٹو سبق)
جازان سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان  نے کہا ہے کہ العیدابی کے علاقے میں سیکیورٹی فورس کی گشتی ٹیم نے 10 غیر قانونی تارکین اور انہیں دوسری جگہ منتقل کرنے والے 2 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی ایجنسی برائے سیکیورٹی رجمنٹ کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ جازان کے علاقے العیدابی  میں 10 غیر قانونی تارکین جن کا تعلق ایتھوپیا سے ہے اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے 2 سعودی شہریوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی  مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دراندازی یا اندرون مملکت سفر یا اندرون مملکت رہائش سمیت کسی بھی قسم کی کوئی سہولت کسی بھی شکل میں فراہم کرے گا اسے 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
علاوہ ازیں سفر اور رہائش میں استعمال ہونے والی گاڑی، مکان کو ضبط کرلیا جائے  گا۔
ترجمان نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنا قابل سزا سنگین جرم ہے۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ سرحدی امن قانون اور اقامہ و ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بابت مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں  911 اور مملکت کے دیگر شہروں میں 999 اور  996 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: