Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کا حج آپریشن مکمل، آخری پرواز احمد آباد روانہ 

السعودیہ نے جولائی کے دوران حج آپریشن کا آغاز کیا تھا(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اتوار کو حج آپریشن مکمل کرلیا۔ اس سال مختلف ممالک سے السعودیہ کی پروازوں سےعازمین حج کو ان کے وطن واپس پہنچایا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ کی پرواز ایس وی 5712 سے انڈین حجاج  کا آخری گروپ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے احمد آباد   روانہ ہوگیا۔ پرواز پر347 مسافر سوار تھے۔

ساڑھے تین لاکھ حجاج کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی( فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

السعودیہ نے جولائی 2022 کے دوران حج آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ حجاج کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ ایک لاکھ 20 ہزار کو 300 حج پروازوں کے ذریعے اور 2لاکھ 30 ہزار سے زیادہ حجاج کو معمول کی اور اضافی پروازوں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔
السعودیہ نے بتایا کہ اس سال حجاج کو ’سامان پہلے‘ کےعنوان سے نئی سہولت فراہم کی تھی۔ اس کے تحت حجاج کا سامان ان کی رہائش سے وصول کرکے ایئرپورٹ پہنچایا گیا اور ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل بورڈنگ پاس جاری کیے گئے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود حاجیوں کی عمارتوں سے سامان وصول کرکے پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا۔

شیئر: