Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں کدانہ کی جانب سے چھ ہزار مسٹ کالم اور 25 ہزار پانی کے نلکے نصب

پانی کے سپلائی سسٹم میں پانچ سٹیشن موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل کمیشن برائے مکہ اور مقدس مقامات کے تحت کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی غیر منافع بخش شعبے کے اشتراک سے اپنے خصوصی آپریشنل اقدامات کے تحت مِسٹ سسٹم اور پانی کے سپلائی سسٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس کا مقصد عازمین حج کو سکون فراہم کرنا اور حج سیزن کے دوران اُن کے روحانی تجربے کے معیار کو بڑھانا ہے۔
یہ مِسٹ سسٹم پانچ آپریشنل سٹیشن پر مشتمل ہے جہاں چھ ہزار سے زائد مِسٹ کالم موجود ہیں جو فی گھنٹہ 1500 میٹر کی کیپیسیٹی پیدا کر رہے ہیں۔
انہیں ماحول کو ٹھنڈا رکھنے اور مقدس مقامات پر درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس سے عازمین کے لیے موزوں ماحول پیدا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی عبادات آسانی اور اطمینان سے کر سکیں۔
پانی کے سپلائی سسٹم میں پانچ سٹیشن موجود ہیں جو 25 ہزار سے زائد ٹھنڈے پانی کے نکلے فراہم کر رہے ہیں جنہیں حکمت عملی کے ساتھ کئی مقامات پر لگایا گیا ہے تاکہ عازمین حج کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
اس سے عازمین کی خدمات میں اضافہ ہوتا ہے اور عازمین کے لیے ایک پُرسکون ماحول پیدا ہوتا ہے۔

یہ تمام کوششیں کدانہ کمپنی کے ان آپریشنل اقدامات کا حصہ ہیں جن کا مقصد معیار اور پائیداری کے اعلٰی ترین اصولوں کے مطابق مقدس مقامات کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔
یہ اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت ایسی ٹیکنیکل اور انجینیئرنگ نتائج حاصل کیے جائیں جن سے اس روحانی سفر کے دوران عازمین کے لیے صحت، حفاظت اور کوالٹی آف سروسز بڑھائی جائیں۔ 

 

شیئر: