Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے مصری صدر کو تعزیتی مکتوب

’شاہ سلمان نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر میں گرجا گھر کی آتشزدگی میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
مصری صدر کو روانہ کئے گئے پیغام میں شاہ سلمان نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخموں کی فوری شفایابی  کی امید ظاہر کی ہے۔ 
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’دکھ کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں‘۔ 
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد کی طرف سے مصری صدر کو روانہ کیا گیا جس میں ولی عہد نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں ہولناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کا امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: