Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثی ملیشیا کے 50 جائز فوجی اہداف کو تباہ کر دیے: عرب اتحاد

صنعا، الحدیدہ اور صعدہ میں ایک انتہائی درست فوجی آپریشن کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
 یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صنعا، الحدیدہ اور صعدہ میں حوثی ملیشیا کے 50 جائز فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا حوثی ملیشیا کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک انتہائی درست فوجی آپریشن کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان نے کہا کہ جمعے کی صبح جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے ایک حوثی ڈرون کو مار گرایا گیا۔

شیئر: