Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ کی رسم، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں کی شرکت

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم پیر کو ادا کی گئی۔اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
الاخباریہ چینل کے مطابق سپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ 
غسل کعبہ عرق گلاب اور اعلی درجے کے عود سے معطر آب زمزم سے دیا گیا۔ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے سے صاف کیا گیا۔
یاد رہے کہ غسل کعبہ کی رسم میں  45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلی درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں صفائی کے ادارے کے  ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیا پر چاندی کی پرت چڑھی ہوتی ہے۔ اس کام کے لیے چاندی کے داندانوں والی 4 جھاڑو استعمال ہوتی ہیں۔ غسل کعبہ سے  قبل جھاڑو سے خانہ کعبہ کی گرد صاف کی جاتی ہے۔    

شیئر: