Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی مملکت نے خانہ کعبہ کا دروازہ پہلی بار کب تیار کرایا؟

1978 میں شاہ خالد بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کا دروازہ تیار کرایا (فوٹو: اخبار 24)
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی عرب میں پہلی بار خانہ کعبہ کے دروازے کے ڈیزائن اور تیاری سے متعلق تفصیلات کی کہانی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بتایا ہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے  1363ھ مطابق 1944 کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ مملکت میں تیار کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا۔ اس وقت خانہ کعبہ میں جو دروازہ نصب تھا وہ 318 برس قبل نصب کیا گیا تھا۔
نیا دروازہ 1366ھ مطابق 1947 میں تیار کرکے لگایا گیا۔ یہ دروازہ جاوا کی ساج نامی لکڑی سے تیار کیا گیا تھا۔ اس پر خالص چاندی کی پرت چڑھائی گئی تھی جس پر سونے کا رنگ کیا گیا تھا۔ اس کا فریم ٹھوس لوہے کا تھا۔
اکیڈمی کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے دروازے کو پھول بوٹوں سے سجایا گیا۔ الثلث رسم الخط میں آیات کندہ کی گئیں اور دروازے کے پہلوؤں پر گیارہ اسمائے  حسنٰی تحریر کیے گئے۔
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بتایا کہ اس کے بعد پھر  1398ھ مطابق  1978 کے دوران شاہ خالد بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کا دروازہ تیار کرنے کا حکم دیا۔ نیا دروازہ ٹیک کی لکڑی سے تین بڑے مرحلوں میں تیار کیا گیا۔ اس کا فریم فولاد کا تھا اور خالص سونے کی پرتیں اور پٹیاں اس پر لگائی گئی تھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: