Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ہلاکتیں

  لندن..... مختلف اقسام کے کھٹملوں اور دوسرے بڑے بڑے کیڑوں مکوڑوں پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ان خطرناک کیڑوں سے انفکیشن کے تقریباً 2 ہزار کیسز ہر سال سامنے آتے ہیں جبکہ 2009 ءسے اب تک ان کیڑوں مکوڑوں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے خاص قسم کے انفکیشن سی پی ای سے متاثر ہوکر صرف انگلینڈ میں 81 مریض ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق صورتحال اتنی خراب اور پیچیدہ ہوگئی ہے کہ ان پر قابو پانا بے حد مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے انفکیشن کیسز کی تعداد میں بھی گزشتہ 12 سال کے مقابلے میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انفیکشن سے برطانیہ میں اس دوران جو ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ ملک کے 66 اسپتالوں میں ہوئی ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ تمام ہلاکتوں کا ریکارڈ موجود نہیں یا انکا رجسٹریشن نہیں کرایا جاسکتا ہے اسلئے عین ممکن ہے کہ متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو۔ 

شیئر: