Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے گورنروں، نائب گورنروں اور وزراءنے منصب کا حلف اٹھالیا

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سامنے نئے مقرر کردہ گورنروں اور نائب گورنروں نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق باحہ کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیز، حائل کے گورنر شہزادہ عبد العزیز بن سعد بن عبد العزیز، شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ خالد بن سلطان بن عبد العزیز، عسیر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن بن عبد العزیز، مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبد العزیز، جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز، ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، مشرقی ریجن کے نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبد العزیز، قصیم ریجن کے نائب گورنرشہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبد العزیز، مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ عبد اللہ بن بندر بن عبد العزیز، نجران کے نائب گورنر شہزادہ ہذلول بن عبد العزیزکے علاوہ امریکہ میں سعوی عرب کے نئے سفیرشہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیزنے حلف اٹھایا۔ اسی طرح نئے مقرر کردہ وزراءنے بھی شاہ سلمان کے سامنے حلف اٹھایاجن میں وزیر اتصالات وانفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبد اللہ بن عامر السواحہ اور وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العوادنے نئے منصب کا حلف اٹھایا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: