Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ،ناصر جمشید نے معطلی چیلنج کردی

لاہور ... پی ایس ایل فکسنگ ا سکینڈل کے مبینہ مرکزی کردار ناصر جمشید نے پی سی بی کے نوٹس آف ڈیمانڈ پر جواب جمع کرادیا ۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات میں عدم تعاون اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب میں پی سی بی کی جانب سے عبوری معطلی کو چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ معطلی سے کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔جواب میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی کی ایماءپر برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔پی سی بی کی انکوائری سے این سی اے کی انکوائری متاثر ہوگی۔ اس لئے برطانوی تحقیقات کے بعد پی سی بی تحقیقات کرے تو بہتر ہو گا۔۔ پی سی بی نے 11 اپریل کو ناصر جمشید کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سہولت کاری کے الزام کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ ناصر جمشید سے ملنے لندن بھی گیا تھا۔ بعد ازاں ناصر جمشید نے ویڈیو بیان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ 

 

شیئر: