Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئیں

کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 77 ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ویکسین لینے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تو دوسری جانب کووڈ 19 کے کیسز میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے  اوراس مرض سے شفایاب افراد کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق مملکت بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 47 ہزار  626 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ جمعرات کو کورونا کے نئے  مریضوں کی تعداد 97 رہی اس طرح اب تک کل متاثرین کی تعداد 812397 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے 135 رہے جس کے بعد شفاپانے والوں کی کل تعداد  799354 ہوگئی ہے۔
کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص کی موت کے بعد اب یہ تعداد  9273 ہوچکی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 77 رہ گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: