Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ کی کھجوریں 65 ملکوں میں مقبول، خاص کیا؟

کھجوریں درآمد کرنے والے نئے ملکوں میں جنوبی کوریا قابل ذکر ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کےعلاقےعنیزہ کی کھجوریں 65 ملکوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ ان دنوں کھجوروں کا بین الاقوامی سیزن ہے۔ سب سے زیادہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک عنیزہ کی کھجوروں میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عنیزہ کی کھجوروں میں مصر، مراکش، تیونس، مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ سمیت دسیوں ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
عنیزہ ایوان تجارت میں زرعی کمیٹی کے سربراہ عبدالرحمن الکریدا نے کہا کہ’ تازہ ’سکری‘ کھجور کی طلب زیادہ ہے‘۔

عنیزہ کی ’الصقعی‘ اور ’المجدول‘ کھجوریں بھی پسند کی جارہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

’یہ عمدہ بھی ہے اور یہاں وافر مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ عنیزہ کی ’الصقعی‘ اور ’المجدول‘ کھجوریں بھی پسند کی جارہی ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’عنیزہ کی کھجوروں کی برآمد کا خصوصی طریقہ کار ہے۔ روزانہ صبح سویرے عنیزہ سے گاڑیوں کے ذریعے کھجوریں باہر بھجوائی جاتی ہیں۔ عرب ممالک، مغرب عربی کے ممالک اور یورپی ممالک کو بحری راستے عنیزہ کی کھجوریں بھجوائی جارہی ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ پہلی بار کچھ نئے ممالک بھی عنیزہ کی کھجوریں درآمد کرنے والوں میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں جنوبی کوریا  قابل ذکر ہے۔

شیئر: