Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

عسکریت پسندوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں دہشت گرد حملے میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت اور صومالیہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے عزم کو دہرایا ۔ برادرملک مومالیہ کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز نےایک سیکیورٹی کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت کےایک ہوٹل پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
مسلح افراد نے ہوٹل کی دوسری منزل پر نامعلوم تعداد میں افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے سیکیورٹی حکام کو روکے رکھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رات کو سیکیورٹی حکام نے عسکریت پسندوں سے ہوٹل کا قبضہ چھڑانے کی کوشش کی تو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ لڑائی کے دوران ہوٹل کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔
مئی میں صومالیہ میں صدر شیخ حسن محمد کے اقتدارسنبھالنے کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

 

شیئر: