Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہتر ہے میری آخری کال سے پہلے شفاف الیکشن ہو جائیں: عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں عوام میں نکلا آیا ہوں۔ میری آخری کال سے پہلے بہتر ہے صاف اور شفاف الیکشنز ہو جائیں۔‘
عمرا خان نے بدھ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت نے میرے خلاف دہشت گردی کا کیس کر دیا ہے جس سے ساری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔‘
’یہ جو کچھ کر رہے ہیں یہ اس لیے نہیں کر رہے کہ عمران خان نے کوئی دہشت گردی کی ہے بلکہ یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ یہ آپ سے ڈر گئے ہیں۔ ان کو پتا ہے کی قوم باہر آگئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب انہوں نے تشدد کیا تو انہیں لگا کہ یہ ممی ڈیڈی پارٹی ہے۔ یہ ڈر جائیں گے۔ انہوں نے آپ کو ممی ڈیڈی کہا ہے۔‘
’یہ آج مہنگائی پر بات کیوں نہیں کرتے۔ مہنگائی عمران خان کو حکومت سے نکالنے کا بہانہ تھا۔‘
انہوں نے ملک میں سیلاب کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاکستانی بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں بہت مشکل میں ہیں۔ میں اپنی پنجاب حکومت سے کہہ رہا ہوں کہ ان کی مدد کریں۔‘
وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف بجائے قطر جانے کے اور بھیک مانگنے کے، اپنے لوگوں کی مدد کرو۔ چوروں کو کوئی پیسہ نہیں دیتا۔‘
’میں اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں (حکومت) نے میڈیا پر مجھے بند کردیا۔ آج میں سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سوشل میڈیا ٹیم کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کبھی بھی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ ہماری تنقید تعمیری ہونی چاہیے۔ ہمارا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔‘
’ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑا کر پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشنز کرائیں۔‘
انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وقت دے رہا ہوں اس امپورٹڈ حکومت کو کہ آپ الیکشنز کا اعلان کر دیں ورنہ میں اپنے عوام میں نکلا ہوا ہوں۔ میری آخری کال سے پہلے بہتر ہے شفاف الیکشنز ہو جائیں۔‘
’جب میری کال آئے گی تو چاروں طرف سے لوگ اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔ جب عوام کا سمندر چاروں طرف سے اسلام آباد کی طرف آئے گا تو نہ شہباز شریف اسے روک سکیں گے اور نہ ہی زرداری روک سکے گا۔‘

شیئر: