Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی، تحقیقات جاری ہے: طالبان

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان حکومت کو القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی لاش اب تک نہیں ملی ہے اور ان کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔  
خیال رہے گزشتہ ماہ امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے اندر خصوصی ڈرون آپریشن کی منظوری دی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی عام شہری، بشمول الظواہری کے خاندان کے افراد کے کسی کی زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔

اس سے قبل 11 اگست کو ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان الظواہری کی لاش تک پہنچنے میں ناکام رہے، کیونکہ اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس کیس کی مختلف جہتیں ہیں۔ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جب یہ تحقیقات مکمل ہو جائیں گی، ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

شیئر: