Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت 8 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’ہرقل 2‘ اختتام پذیر

 مشقوں کا مقصد دوست و برادر ممالک کی عسکری استعداد میں اضافہ ہے( فوٹو عاجل)
مصر میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں ’ہرقل 2‘  مقررہ وقت پراختتام پذیر ہوگئیں۔ سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک کے فوجی دستے شامل تھے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق عسکری مشقوں میں سعودی عرب، امارات، یونان اورقبرص شامل تھے جبکہ اردن، امریکہ، کانگو اوربحرین نے بطورمبصر جبکہ عالمی ریڈ کراس کے متعدد ماہرین نے بھی شرکت کی۔ 
مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شامل یونٹس نے باہمی طور پر حملے اور دفاع کی مشق کی۔
 مشقوں کا مقصد دوست و برادر ممالک کی عسکری استعداد میں اضافہ کرتے ہوئے باہمی تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ 
مشقوں کے اختتامی مرحلے میں ایک سرحدی گاوں کے اندر فرضی دہشتگردوں کی چوکی پرچھاپہ مارا گیا۔ چوکی سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد اس پرمکمل کنٹرول حاصل کیا گیا۔ عسکری مشقوں میں ملٹی ٹاسکنگ طیاروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مشقوں میں شامل فوجی یونٹس کی صلاحتیوں میں اضافے کےلیے فوجی امورکے ماہرین نے لیکچرز بھی دیئے جس میں مختلف نوعیت کے ہتھیاروں اورآلات کے استعمال کے طریقے کے علاوہ گھات لگانے اور معلومات حاصل کرنے کی تربیت شامل تھی۔

شیئر: