Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، اماراتی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ختم

سعودی اور اماراتی بری افواج کی مشترکہ مشق متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب اور اماراتی بری افواج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ مشترکہ مشق متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
سعودی بری افواج کے سربراہ جنرل فہد المطیر اور اماراتی بری افواج کے سربراہ جنرل سعید الشحی کی موجودگی میں ہونے والی مشقوں کو جوانوں کو متعدد نئے ہنر حاصل کرنے کی تربیت دی گئی۔
مشترکہ فوجی مشقوں میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد بھی شامل ہے۔

شیئر: