Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ تھا( فوٹو ٹوئٹر: وزارت دفاع)
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین عسکری مشقیں 60 دن جاری رہنے کے بعد ملتان میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس دوران محتلف نوعیت کے عسکری منصوبوں کی عملی مشقیں کی گئی ہیں۔
 مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج کے زیراستعمال کوبرا ہیلی کاپٹرز اور ٹی 80 ٹینکوں نے بھی شرکت کی جبکہ ایم 13 بریگیڈ نے نشانہ بازی کے حوالے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 
مشقوں کے دوران جنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتے ہوئے شریک دستوں نے مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ 

سعودی عرب کے ملٹری اتاشی اور دیگر حکام بھی موجود تھے( فوٹو ٹوئٹر: وزارت دفاع)

مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربے سے مستفید ہونا تھا جس میں شریک فوجی یونٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
مشقوں کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ مشق گراؤنڈ میں نصب دونوں ممالک کے عسکری جھنڈے اتار کر مشقوں کے ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ 
واضح رہے مشترکہ عسکری مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کی شاہی افواج اپنے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ وقتاً فوقتاً کرتی ہیں جن کا مقصد عسکری صلاحیتوں میں اضافہ اور حرب و ضرب کے جدید طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ 

مشقوں کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا ہے( فوٹو ٹوئٹر: وزارت دفاع)

مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاکستان میں متعین سعودی عرب کے ملٹری اتاشی میجرجنرل پائلٹ عوض بن عبداللہ الزھرانی جبکہ پاکستانی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل مروت اقابل اور پاکستان میں متعین لینڈ فورسز کے نگران ادارہ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنرل عبید ذعار الحربی جبکہ پاکستانی فوج کے مشق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ذیشان فیاص اور پانچویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کے علاوہ سعودی دستے کے کمانڈر میجر عبداللہ سعد العجمی نے شریک تھے۔

شیئر: