Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی سب سے بڑی کوشش ناکام، 8 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریاض کے ڈرائی پورٹ پرسمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کوشش ہے۔ منشیات کی مالیت کئی ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نےمحکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے بتایا کہ’ آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 47 ملین ہے‘۔ 

ملزمان کو تحقیقات کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)

محکمہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’8 ملزمان جن میں 6 شامی اور 2 پاکستانی شامل ہیں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا‘۔ 
سمگل کی جانے والی گولیوں کی اتنی بڑی تعداد کے حوالے سے ترجمان نارکوٹک کنٹرول کا کہنا تھا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے‘۔
’ ملزمان نے اپنی دانست میں انتہائی مہارت سے نشہ آورگولیاں آٹے کی بوریوں میں چھپائی تھیں تاہم ان کی مجرمانہ کارروائی محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی نظروں سے نہ چھپ سکی‘۔ 

شیئر: