Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 1692 تفتیشی دورے، 251 دکانوں کے خلاف کارروائی

’تفتیشی ٹیموں نے اس کے دوران 2894 مختلف اشیا کی قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان ریجن میں وزارت تجارت کے دفتر نے متعدد مارکیٹوں میں 1692 تفتیشی دورے کئے ہیں جبکہ صارفین کی طرف سے 1586 شکایات  پر کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے یہ تفتیشی دورے اگست کے مہینے میں کئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے سٹیشنری کے علاوہ ایکسسریز، پرفیوم، میک اپ، کپڑے اور مٹھائیاں فروخت کرنے والی دکانوں میں ہوئے ہیں‘۔
’تفتیشی دورے کے دوران 251 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جن پر کارروائی ہوئی ہے‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے اس کے دوران 2894 مختلف اشیا کی قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا ہے‘۔

شیئر: