Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا: سابق خاتون اول روسمہ منصور کو کرپشن پر 10 سال قید

روسمہ منصور کو 10 سال قید کے ساتھ 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسمہ منصور جو جمعرات کو کرپشن کے جرم میں قصوروار پائی گئی تھیں، ماضی میں ان کے عیش وعشرت اور ذوق کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی سزا ملائیشیا کے سابق وزیراعظم، ان کے شوہر نجیب رزاق کو اربوں ڈالر کے مالیاتی سکینڈل میں 12 سال قید کی سزا سنانے کے صرف نو روز بعد سامنے آئی ہے۔
روسمہ منصور کو 10 سال قید کے ساتھ 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، تاہم انہیں ابھی جیل نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ سزا کے خلاف ان کی اپیل کی کارروائی طویل ہونے کا امکان ہے۔
عوام کی نظروں میں روسمہ کی زندگی کا مختصر طور پر اس طرح جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
روسمہ منصور 10 دسمبر 1951 کو پیدا ہوئیں اور وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں۔ ان کے والد جنوبی نیگیری سمبیلان ریاست میں ملائی سکول کے ہیڈ ماسٹر اور ان کی والدہ ٹیچر تھیں۔
سنہ 1987 میں نجیب رزاق ان کی شادی ہوئی جن سے ان کے دو بچے تھے۔ یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی۔
نجیب رزاق 2009 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تو روسمہ منصور نے دو برس بعد وزیراعظم آفس کے تحت ’فلوم‘ کے نام سے ایک نیا یونٹ قیام کیا اور شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔FLOM  فرسٹ لیڈی آف ملائیشیا کا مخفف تھا۔
فلوم ایک مکمل محکمہ تھا جس نے ناقدین کو تنقید کرنے کا موقع فراہم کیا تھا کو روسمہ منصور کی آپریشنل ضروریات کو سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

’2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی لاگت سے روسمہ منصور کے لیے ہیرے کا ایک نایاب ہار خریدا گیا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

نیوز پورٹل ’ملائیشیا ٹوڈے‘ کے ایک ناراض مصنف نے ان سے اس وقت پوچھا کہ ’وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔ملک چلا رہی ہیں؟‘
ہینڈ بیگز کا ذخیرہ 
روسمہ منصور نے مبینہ طور پر لگژری ہینڈ بیگز کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع کیا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ وہ لندن میں ہیرڈز، ہوائی میں چینل، نیویارک میں ساکس ففتھ ایونیو اور ہانگ کانگ میں متعدد جیولرز سے خریداری کیا کرتی تھیں۔
ہرمیس برکن بیگز سے اس کی محبت 2018 کے چھاپوں کے بعد سامنے آئی جس میں پولیس نے 500 سے زیادہ ہینڈ بیگز اور 12 ہزار زیورات ضبط کیے جن کی مالیت 270 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
ملائشیئن پولیس نے اسے ضبط کی گئی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی غیر قانونی دولت قرار دیا۔ پولیس نے ریاستی ایم ڈی بی فنڈ کے غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کے سلسلے میں 12 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

 پولیس نے چھاپے میں روسمہ منصور سے 500 سے زیادہ ہینڈ بیگز اور 12 ہزار زیورات ضبط کیے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جن جگہوں پر چھاپے مارے گئے ان میں نجیب رزاق کے خاندانی گھر اور کوالالمپور میں اپارٹمنٹس شامل ہیں، تاہم نجیب رزاق نے یہ موقف اپنایا کہ ضبط شدہ اشیا انہیں ملنے والے تحائف ہیں۔
نایاب ہیرے کا ہار
امریکی تفتیش کاروں کے مطابق نجیب رزاق کے ساتھیوں نے 2009 سے 2014 کے درمیان ایم ڈی فنڈ سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جن میں سے کچھ نجیب کے بینک اکاؤنٹ میں آئے۔‘
’2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی لاگت سے روسمہ منصور کے لیے ہیرے کا ایک نایاب ہار خریدا گیا۔‘

شیئر: