Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سکول میں سعودی طالبعلم کلاس مانیٹر کے حملے میں زخمی

متاثرہ طالبعلم نے کلاس مانیٹر سے ’واش روم ‘ جانے کی اجازت طلب کی تھی( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک سکول میں گیارہ سالہ طالب علم کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ طالبعلم نے کلاس مانیٹر سے ’واش روم ‘ جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ کلاس مانیٹر نے ساتھی طالبعلم کو دھکا دے کر زمین پرگرا دیا جس سے اس کا سرپھٹ گیا۔ 
متاثرہ طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’میرے بیٹے پر کلاس مانیٹر نے حملہ کیا اور اسے اس وقت دھکا دیا جب وہ واش روم جانے کی اجازت مانگ رہا تھا۔ زمین پر گرنے سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ اوراخبار 24 کے مطابق متاثرہ طالب علم کی والدہ نے مزید بتایا کہ ’جب بیٹا گھرآیا تو اس کے کپڑوں پر خون لگا تھا اور اس سے بات نہیں کی جارہی تھی‘۔ 
والدہ نے بتایا کہ’ سکول سے فون آیا پھر کلاس میں ہونے والے واقعہ کی تفصیلات واٹس اپ گروپ سے حاصل ہوئیں۔ بیٹے کی حالت دیکھ کراسے ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین کرایا تو معلوم ہوا کہ سرکی ہڈی میں فریکچرآیا ہے‘۔
متاثرہ خاتون نےسکول انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگایا اور کہا کہ ’اس کے بیٹے کو ہسپتال نہیں پہنچایا گیا جس کی وجہ سے حالت بگڑ گئی‘۔
’ کلاس ٹیچر نے جس لڑکے کو مانیٹربنایا ہے دیگر طلبہ بھی اس کی شکایت کرتے ہیں اور وہ ہروقت پرتشدد ڈیجیٹل گیمز کھیلتا رہتا ہے‘۔ 

شیئر: