Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طیاروں نے امریکی بمبار بی 52 کو سکارٹ کیا

سعودی عرب کی فضائی سرحدیں عبور کرانے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کے چھ لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے بمبار بی 52 طیارےکو اپنے حصار میں لے کر سعودی عرب کی فضائی حدود میں سکارٹ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ نے امریکہ کے سٹراٹیجک بمبار بی 52 کو اپنے حصار میں لے کر سعودی عرب کی فضائی سرحدیں عبور کرانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

سعودی عرب اور امریکہ  خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایف 15 ایس آئی، ٹایفون اور ایف 15 سی ساختہ  چھ سعودی لڑاکا طیارے امریکی بمبار بی 52 کو اپنے حصار میں لیے ہوئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ  خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے فضائی دستے اس حوالے سے مشترکہ کارروائی کرتے رہتے ہیں۔ 

شیئر: