Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں جاری مشقوں میں سعودی فضائیہ کی بہترین کارکردگی

امریکی ایئر بیس پر مشقیں ’سرخ پرچم‘ کے عنوان سے جاری ہیں(فوٹو ایس پی اے)
امریکی ایئر بیس نیلس پر سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کی فضائی مشقیں ’سرخ پرچم‘ کے عنوان سے جاری ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی شاہینوں نے فضائی مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ استعداد کا مظاہرہ کیا ہے۔ پروازوں کے دوران مقررہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔
سعودی ہواباز محمد بن جمیعہ نے کہا کہ’ سرخ پرچم کے عنوان سے امریکی ایئر بیس نیلس پر جو مشقیں ہورہی ہیں وہ پیچیدہ ہیں تاہم پلاننگ کے عین مطابق کام جاری ہے‘۔

سلامتی کے علی معیار کا لحاظ رکھا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ’ سلامتی کے علی معیار کا لحاظ رکھا جارہا ہے۔ سعودی فضائیہ کے دستے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں‘۔ 
سلطان الحارثی نے کہا کہ ’سرخ پرچم کے عنوان سے مشقیں سعودی فضائیہ کی استعداد کا حقیقی امتحان ہیں۔ سعوی فضائیہ نے لڑاکا طیاروں سے تمام اہداف احسن طریقے سے حاصل کرنے کا بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔ لڑاکا طیاروں کی اصلاح و مرمت، فاضل پرزوں کی دیکھ بھال اور تمام حربی سازوسامان کی مملکت سے امریکہ منتقلی سمیت تمام کام مقررہ معیار کے مطابق انجام دیے جارہے ہیں‘۔ 

شیئر: