Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندم الرجی کی شکار سعودی لڑکی کےلیے مفت غذا اور 10 ہزار ریال

وزارت صحت اسے گلوٹین فری غذا فراہم کررہی ہے ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں گندم الرجی کی شکار سعودی لڑکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سعودی لڑکی نے وڈیو میں بتایا ہے کہ ’اسے گندم سے الرجی ہے۔ وزارت صحت اسے گلوٹین فری غذا مفت فراہم کررہی ہے جبکہ دس ہزار ریال نقد دیے گیے ہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہی فرمان کے بموجب ’سعودی وزارت صحت اس بات کی پابند ہے کہ اگر کوئی گندم سے الرجی میں مبتلا ہو تو اسے گلوٹین فری غذا مفت اور دس ہزار ریال ماہانہ ادا کیے جائیں‘۔ 
سعودی لڑکی نے وڈیو میں یہ بھی بتایا ہے کہ’ حکومت کی جانب سے گندم یا غلہ جات سے الرجی میں مبتلا افراد کو کونسی غذائیں مفت دی جارہی ہیں‘۔ 
 

 

شیئر: