Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کیسز سوسے بڑھ گئے

کورونا ویکسین کی اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ چند روز سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
 سعودی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے  104 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے  جس کے بعد اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی  تعداد  8لاکھ 14ہزار 192 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے116 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 سے صحت پانے والوں کی تعداد 801370 ہوچکی ہے۔
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 9312 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کے  لیے اب تک  ویکسین کی 6 کروڑ 77 لاکھ ایک ہزار 901  خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ کورونا کے اس وقت 39 نازک کیسز ہسپتالوں میں ہیں۔ یہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں ان کے علاج پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: